سورۃ الکافرون کافرین
- 6 آیات
- مکی
- پارہ 30
- مصحف کا صفحہ 603
- سورت نمبر 109
سورۃ الکافرون قرآنِ کریم کی 109ویں سورت ہے۔ یہ مکی سورت ہے جس کی 6 آیات ہیں، اور مدینہ مصحف میں صفحہ 603 پر، پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔ نیچے اس کا عربی متن اور فتح محمد جالندھری کا اردو ترجمہ دیا گیا ہے۔
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- 1قُلۡ يَـٰۤأَيُّهَا ٱلۡكَـٰفِرُونَ
(اے پیغمبر ان منکران اسلام سے) کہہ دو کہ اے کافرو!
- 2لَاۤ أَعۡبُدُ مَا تَعۡبُدُونَ
جن (بتوں) کو تم پوچتے ہو ان کو میں نہیں پوجتا
- 3وَلَاۤ أَنتُمۡ عَـٰبِدُونَ مَاۤ أَعۡبُدُ
اور جس (خدا) کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم عبادت نہیں کرتے
- 4وَلَاۤ أَنَا۠ عَابِدࣱ مَّا عَبَدتُّمۡ
اور (میں پھر کہتا ہوں کہ) جن کی تم پرستش کرتے ہوں ان کی میں پرستش کرنے والا نہیں ہوں
- 5وَلَاۤ أَنتُمۡ عَـٰبِدُونَ مَاۤ أَعۡبُدُ
اور نہ تم اس کی بندگی کرنے والے (معلوم ہوتے) ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں
- 6لَكُمۡ دِينُكُمۡ وَلِیَ دِينِ
تم اپنے دین پر میں اپنے دین پر
قرآن ایپ میں پڑھیں اور سنیں
Muflihin Pro میں قرآن، تلاوتیں، اذکار، نماز کے اوقات اور قبلہ ایک ہی ایپ میں ہیں۔ Google Play پر مفت۔
Google Play سے حاصل کریںاکثر پوچھے جانے والے سوالات
سورۃ الکافرون کی کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الکافرون کی 6 آیات ہیں۔
سورۃ الکافرون مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الکافرون مکی سورت ہے۔
سورۃ الکافرون کون سے پارے میں ہے؟
سورۃ الکافرون قرآنِ کریم کے پارہ 30 میں، مدینہ مصحف کے صفحہ 603 سے شروع ہوتی ہے۔