Muflihin Pro

سورۃ المعارج عروج

سورۃ المعارج قرآنِ کریم کی 70ویں سورت ہے۔ یہ مکی سورت ہے جس کی 44 آیات ہیں، اور مدینہ مصحف میں صفحہ 568 پر، پارہ 29 میں شروع ہوتی ہے۔ نیچے اس کا عربی متن اور فتح محمد جالندھری کا اردو ترجمہ دیا گیا ہے۔

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. 1سَأَلَ سَاۤئِلُۢ بِعَذَابࣲ وَاقِعࣲ

    ایک طلب کرنے والے نے عذاب طلب کیا جو نازل ہو کر رہے گا

  2. 2لِّلۡكَـٰفِرِينَ لَيۡسَ لَهُۥ دَافِعࣱ

    (یعنی) کافروں پر (اور) کوئی اس کو ٹال نہ سکے گا

  3. 3مِّنَ ٱللَّهِ ذِی ٱلۡمَعَارِجِ

    (اور وہ) خدائے صاحب درجات کی طرف سے (نازل ہوگا)

  4. 4تَعۡرُجُ ٱلۡمَلَـٰۤئِكَةُ وَٱلرُّوحُ إِلَيۡهِ فِی يَوۡمࣲ كَانَ مِقۡدَارُهُۥ خَمۡسِينَ أَلۡفَ سَنَةࣲ

    جس کی طرف روح (الامین) اور فرشتے پڑھتے ہیں (اور) اس روز (نازل ہوگا) جس کا اندازہ پچاس ہزار برس کا ہوگا

  5. 5فَٱصۡبِرۡ صَبۡرࣰا جَمِيلًا

    (تو تم کافروں کی باتوں کو) قوت کے ساتھ برداشت کرتے رہو

  6. 6إِنَّهُمۡ يَرَوۡنَهُۥ بَعِيدࣰا

    وہ ان لوگوں کی نگاہ میں دور ہے

  7. 7وَنَرَىٰهُ قَرِيبࣰا

    اور ہماری نظر میں نزدیک

  8. 8يَوۡمَ تَكُونُ ٱلسَّمَاۤءُ كَٱلۡمُهۡلِ

    جس دن آسمان ایسا ہو جائے گا جیسے پگھلا ہوا تانبا

  9. 9وَتَكُونُ ٱلۡجِبَالُ كَٱلۡعِهۡنِ

    اور پہاڑ (ایسے) جیسے (دھنکی ہوئی) رنگین اون

  10. 10وَلَا يَسۡـَٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمࣰا

    اور کوئی دوست کسی دوست کا پرسان نہ ہوگا

  11. 11يُبَصَّرُونَهُمۡۚ يَوَدُّ ٱلۡمُجۡرِمُ لَوۡ يَفۡتَدِی مِنۡ عَذَابِ يَوۡمِئِذِۭ بِبَنِيهِ

    ایک دوسرے کو سامنے دیکھ رہے ہوں گے (اس روز) گنہگار خواہش کرے گا کہ کسی طرح اس دن کے عذاب کے بدلے میں (سب کچھ) دے دے یعنی اپنے بیٹے

  12. 12وَصَـٰحِبَتِهِۦ وَأَخِيهِ

    اور اپنی بیوی اور اپنے بھائی

  13. 13وَفَصِيلَتِهِ ٱلَّتِی تُـٔۡوِيهِ

    اور اپنا خاندان جس میں وہ رہتا تھا

  14. 14وَمَن فِی ٱلۡأَرۡضِ جَمِيعࣰا ثُمَّ يُنجِيهِ

    اور جتنے آدمی زمین میں ہیں (غرض) سب (کچھ دے دے) اور اپنے تئیں عذاب سے چھڑا لے

  15. 15كَلَّاۤۖ إِنَّهَا لَظَىٰ

    (لیکن) ایسا ہرگز نہیں ہوگا وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے

  16. 16نَزَّاعَةࣰ لِّلشَّوَىٰ

    کھال ادھیڑ ڈالنے والی

  17. 17تَدۡعُواْ مَنۡ أَدۡبَرَ وَتَوَلَّىٰ

    ان لوگوں کو اپنی طرف بلائے گی جنہوں نے (دین حق سے) اعراض کیا

  18. 18وَجَمَعَ فَأَوۡعَىٰۤ

    اور (مال) جمع کیا اور بند کر رکھا

  19. 19إِنَّ ٱلۡإِنسَـٰنَ خُلِقَ هَلُوعًا

    کچھ شک نہیں کہ انسان کم حوصلہ پیدا ہوا ہے

  20. 20إِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ جَزُوعࣰا

    جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے

  21. 21وَإِذَا مَسَّهُ ٱلۡخَيۡرُ مَنُوعًا

    اور جب آسائش حاصل ہوتی ہے تو بخیل بن جاتا ہے

  22. 22إِلَّا ٱلۡمُصَلِّينَ

    مگر نماز گزار

  23. 23ٱلَّذِينَ هُمۡ عَلَىٰ صَلَاتِهِمۡ دَاۤئِمُونَ

    جو نماز کا التزام رکھتے (اور بلاناغہ پڑھتے) ہیں

  24. 24وَٱلَّذِينَ فِیۤ أَمۡوَ ٰلِهِمۡ حَقࣱّ مَّعۡلُومࣱ

    اور جن کے مال میں حصہ مقرر ہے

  25. 25لِّلسَّاۤئِلِ وَٱلۡمَحۡرُومِ

    (یعنی) مانگنے والے کا۔ اور نہ مانگے والے والا کا

  26. 26وَٱلَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوۡمِ ٱلدِّينِ

    اور جو روز جزا کو سچ سمجھتے ہیں

  27. 27وَٱلَّذِينَ هُم مِّنۡ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشۡفِقُونَ

    اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے خوف رکھتے ہیں

  28. 28إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمۡ غَيۡرُ مَأۡمُونࣲ

    بےشک ان کے پروردگار کا عذاب ہے ہی ایسا کہ اس سے بےخوف نہ ہوا جائے

  29. 29وَٱلَّذِينَ هُمۡ لِفُرُوجِهِمۡ حَـٰفِظُونَ

    اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں

  30. 30إِلَّا عَلَىٰۤ أَزۡوَ ٰجِهِمۡ أَوۡ مَا مَلَكَتۡ أَيۡمَـٰنُهُمۡ فَإِنَّهُمۡ غَيۡرُ مَلُومِينَ

    مگر اپنی بیویوں یا لونڈیوں سے کہ (ان کے پاس جانے پر) انہیں کچھ ملامت نہیں

  31. 31فَمَنِ ٱبۡتَغَىٰ وَرَاۤءَ ذَ ٰلِكَ فَأُوْلَـٰۤئِكَ هُمُ ٱلۡعَادُونَ

    اور جو لوگ ان کے سوا اور کے خواستگار ہوں وہ حد سے نکل جانے والے ہیں

  32. 32وَٱلَّذِينَ هُمۡ لِأَمَـٰنَـٰتِهِمۡ وَعَهۡدِهِمۡ رَ ٰعُونَ

    اور جو اپنی امانتوں اور اقراروں کا پاس کرتے ہیں

  33. 33وَٱلَّذِينَ هُم بِشَهَـٰدَ ٰتِهِمۡ قَاۤئِمُونَ

    اور جو اپنی شہادتوں پر قائم رہتے ہیں

  34. 34وَٱلَّذِينَ هُمۡ عَلَىٰ صَلَاتِهِمۡ يُحَافِظُونَ

    اور جو اپنی نماز کی خبر رکھتے ہیں

  35. 35أُوْلَـٰۤئِكَ فِی جَنَّـٰتࣲ مُّكۡرَمُونَ

    یہی لوگ باغہائے بہشت میں عزت واکرام سے ہوں گے

  36. 36فَمَالِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ قِبَلَكَ مُهۡطِعِينَ

    تو ان کافروں کو کیا ہوا ہے کہ تمہاری طرف دوڑے چلے آتے ہیں

  37. 37عَنِ ٱلۡيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِينَ

    اور) دائیں بائیں سے گروہ گروہ ہو کر (جمع ہوتے جاتے ہیں)

  38. 38أَيَطۡمَعُ كُلُّ ٱمۡرِىࣲٕ مِّنۡهُمۡ أَن يُدۡخَلَ جَنَّةَ نَعِيمࣲ

    کیا ان میں سے ہر شخص یہ توقع رکھتا ہے کہ نعمت کے باغ میں داخل کیا جائے گا

  39. 39كَلَّاۤۖ إِنَّا خَلَقۡنَـٰهُم مِّمَّا يَعۡلَمُونَ

    ہرگز نہیں۔ ہم نے ان کو اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ جانتے ہیں

  40. 40فَلَاۤ أُقۡسِمُ بِرَبِّ ٱلۡمَشَـٰرِقِ وَٱلۡمَغَـٰرِبِ إِنَّا لَقَـٰدِرُونَ

    ہمیں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی قسم کہ ہم طاقت رکھتے ہیں

  41. 41عَلَىٰۤ أَن نُّبَدِّلَ خَيۡرࣰا مِّنۡهُمۡ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوقِينَ

    (یعنی) اس بات پر (قادر ہیں) کہ ان سے بہتر لوگ بدل لائیں اور ہم عاجز نہیں ہیں

  42. 42فَذَرۡهُمۡ يَخُوضُواْ وَيَلۡعَبُواْ حَتَّىٰ يُلَـٰقُواْ يَوۡمَهُمُ ٱلَّذِی يُوعَدُونَ

    تو (اے پیغمبر) ان کو باطل میں پڑے رہنے اور کھیل لینے دو یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ان کے سامنے آ موجود ہو

  43. 43يَوۡمَ يَخۡرُجُونَ مِنَ ٱلۡأَجۡدَاثِ سِرَاعࣰا كَأَنَّهُمۡ إِلَىٰ نُصُبࣲ يُوفِضُونَ

    اس دن یہ قبر سے نکل کر (اس طرح) دوڑیں گے جیسے (شکاری) شکار کے جال کی طرف دوڑتے ہیں

  44. 44خَـٰشِعَةً أَبۡصَـٰرُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةࣱۚ ذَ ٰلِكَ ٱلۡيَوۡمُ ٱلَّذِی كَانُواْ يُوعَدُونَ

    ان کی آنکھیں جھک رہی ہوں گی اور ذلت ان پر چھا رہی ہوگی۔ یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا

قرآن ایپ میں پڑھیں اور سنیں

Muflihin Pro میں قرآن، تلاوتیں، اذکار، نماز کے اوقات اور قبلہ ایک ہی ایپ میں ہیں۔ Google Play پر مفت۔

Google Play سے حاصل کریں

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

سورۃ المعارج کی کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المعارج کی 44 آیات ہیں۔

سورۃ المعارج مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المعارج مکی سورت ہے۔

سورۃ المعارج کون سے پارے میں ہے؟

سورۃ المعارج قرآنِ کریم کے پارہ 29 میں، مدینہ مصحف کے صفحہ 568 سے شروع ہوتی ہے۔

قرآنِ کریم کی 114 سورتیں