سورۃ التکاثر کثرت
- 8 آیات
- مکی
- پارہ 30
- مصحف کا صفحہ 600
- سورت نمبر 102
سورۃ التکاثر قرآنِ کریم کی 102ویں سورت ہے۔ یہ مکی سورت ہے جس کی 8 آیات ہیں، اور مدینہ مصحف میں صفحہ 600 پر، پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔ نیچے اس کا عربی متن اور فتح محمد جالندھری کا اردو ترجمہ دیا گیا ہے۔
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- 1أَلۡهَىٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ
(لوگو) تم کو (مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا
- 2حَتَّىٰ زُرۡتُمُ ٱلۡمَقَابِرَ
یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں
- 3كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُونَ
دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
- 4ثُمَّ كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُونَ
پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
- 5كَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُونَ عِلۡمَ ٱلۡيَقِينِ
دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے)
- 6لَتَرَوُنَّ ٱلۡجَحِيمَ
تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے
- 7ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيۡنَ ٱلۡيَقِينِ
پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آ جائے گا)
- 8ثُمَّ لَتُسۡـَٔلُنَّ يَوۡمَئِذٍ عَنِ ٱلنَّعِيمِ
پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے میں پرسش ہو گی
قرآن ایپ میں پڑھیں اور سنیں
Muflihin Pro میں قرآن، تلاوتیں، اذکار، نماز کے اوقات اور قبلہ ایک ہی ایپ میں ہیں۔ Google Play پر مفت۔
Google Play سے حاصل کریںاکثر پوچھے جانے والے سوالات
سورۃ التکاثر کی کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التکاثر کی 8 آیات ہیں۔
سورۃ التکاثر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التکاثر مکی سورت ہے۔
سورۃ التکاثر کون سے پارے میں ہے؟
سورۃ التکاثر قرآنِ کریم کے پارہ 30 میں، مدینہ مصحف کے صفحہ 600 سے شروع ہوتی ہے۔