سورۃ التین انجیر
- 8 آیات
- مکی
- پارہ 30
- مصحف کا صفحہ 597
- سورت نمبر 95
سورۃ التین قرآنِ کریم کی 95ویں سورت ہے۔ یہ مکی سورت ہے جس کی 8 آیات ہیں، اور مدینہ مصحف میں صفحہ 597 پر، پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔ نیچے اس کا عربی متن اور فتح محمد جالندھری کا اردو ترجمہ دیا گیا ہے۔
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- 1وَٱلتِّينِ وَٱلزَّيۡتُونِ
انجیر کی قسم اور زیتون کی
- 2وَطُورِ سِينِينَ
اور طور سینین کی
- 3وَهَـٰذَا ٱلۡبَلَدِ ٱلۡأَمِينِ
اور اس امن والے شہر کی
- 4لَقَدۡ خَلَقۡنَا ٱلۡإِنسَـٰنَ فِیۤ أَحۡسَنِ تَقۡوِيمࣲ
کہ ہم نے انسان کو بہت اچھی صورت میں پیدا کیا ہے
- 5ثُمَّ رَدَدۡنَـٰهُ أَسۡفَلَ سَـٰفِلِينَ
پھر (رفتہ رفتہ) اس (کی حالت) کو (بدل کر) پست سے پست کر دیا
- 6إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ فَلَهُمۡ أَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُونࣲ
مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انکے لیے بےانتہا اجر ہے
- 7فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعۡدُ بِٱلدِّينِ
تو (اے آدم زاد) پھر تو جزا کے دن کو کیوں جھٹلاتا ہے؟
- 8أَلَيۡسَ ٱللَّهُ بِأَحۡكَمِ ٱلۡحَـٰكِمِينَ
کیا خدا سب سے بڑا حاکم نہیں ہے؟
قرآن ایپ میں پڑھیں اور سنیں
Muflihin Pro میں قرآن، تلاوتیں، اذکار، نماز کے اوقات اور قبلہ ایک ہی ایپ میں ہیں۔ Google Play پر مفت۔
Google Play سے حاصل کریںاکثر پوچھے جانے والے سوالات
سورۃ التین کی کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التین کی 8 آیات ہیں۔
سورۃ التین مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التین مکی سورت ہے۔
سورۃ التین کون سے پارے میں ہے؟
سورۃ التین قرآنِ کریم کے پارہ 30 میں، مدینہ مصحف کے صفحہ 597 سے شروع ہوتی ہے۔