سورۃ العلق جما ہوا خون
- 19 آیات
- مکی
- پارہ 30
- مصحف کا صفحہ 597
- سورت نمبر 96
سورۃ العلق قرآنِ کریم کی 96ویں سورت ہے۔ یہ مکی سورت ہے جس کی 19 آیات ہیں، اور مدینہ مصحف میں صفحہ 597 پر، پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔ نیچے اس کا عربی متن اور فتح محمد جالندھری کا اردو ترجمہ دیا گیا ہے۔
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- 1ٱقۡرَأۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلَّذِی خَلَقَ
(اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا
- 2خَلَقَ ٱلۡإِنسَـٰنَ مِنۡ عَلَقٍ
جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا
- 3ٱقۡرَأۡ وَرَبُّكَ ٱلۡأَكۡرَمُ
پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے
- 4ٱلَّذِی عَلَّمَ بِٱلۡقَلَمِ
جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا
- 5عَلَّمَ ٱلۡإِنسَـٰنَ مَا لَمۡ يَعۡلَمۡ
اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا
- 6كَلَّاۤ إِنَّ ٱلۡإِنسَـٰنَ لَيَطۡغَىٰۤ
مگر انسان سرکش ہو جاتا ہے
- 7أَن رَّءَاهُ ٱسۡتَغۡنَىٰۤ
جب کہ اپنے تیئں غنی دیکھتا ہے
- 8إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلرُّجۡعَىٰۤ
کچھ شک نہیں کہ (اس کو) تمہارے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
- 9أَرَءَيۡتَ ٱلَّذِی يَنۡهَىٰ
بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے
- 10عَبۡدًا إِذَا صَلَّىٰۤ
(یعنی) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھنے لگتا ہے
- 11أَرَءَيۡتَ إِن كَانَ عَلَى ٱلۡهُدَىٰۤ
بھلا دیکھو تو اگر یہ راہِ راست پر ہو
- 12أَوۡ أَمَرَ بِٱلتَّقۡوَىٰۤ
یا پرہیز گاری کا حکم کرے (تو منع کرنا کیسا)
- 13أَرَءَيۡتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰۤ
اور دیکھو تو اگر اس نے دین حق کو جھٹلایا اور اس سے منہ موڑا (تو کیا ہوا)
- 14أَلَمۡ يَعۡلَم بِأَنَّ ٱللَّهَ يَرَىٰ
کیااس کو معلوم نہیں کہ خدا دیکھ رہا ہے
- 15كَلَّا لَئِن لَّمۡ يَنتَهِ لَنَسۡفَعَۢا بِٱلنَّاصِيَةِ
دیکھو اگر وہ باز نہ آئے گا تو ہم (اس کی) پیشانی کے بال پکڑ گھسیٹیں گے
- 16نَاصِيَةࣲ كَـٰذِبَةٍ خَاطِئَةࣲ
یعنی اس جھوٹے خطاکار کی پیشانی کے بال
- 17فَلۡيَدۡعُ نَادِيَهُۥ
تو وہ اپنے یاروں کی مجلس کو بلالے
- 18سَنَدۡعُ ٱلزَّبَانِيَةَ
ہم بھی اپنے موکلانِ دوزخ کو بلا لیں گے
- 19كَلَّا لَا تُطِعۡهُ وَٱسۡجُدۡ وَٱقۡتَرِب۩
دیکھو اس کا کہا نہ ماننا اور قربِ (خدا) حاصل کرتے رہنا
قرآن ایپ میں پڑھیں اور سنیں
Muflihin Pro میں قرآن، تلاوتیں، اذکار، نماز کے اوقات اور قبلہ ایک ہی ایپ میں ہیں۔ Google Play پر مفت۔
Google Play سے حاصل کریںاکثر پوچھے جانے والے سوالات
سورۃ العلق کی کتنی آیات ہیں؟
سورۃ العلق کی 19 آیات ہیں۔
سورۃ العلق مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ العلق مکی سورت ہے۔
سورۃ العلق کون سے پارے میں ہے؟
سورۃ العلق قرآنِ کریم کے پارہ 30 میں، مدینہ مصحف کے صفحہ 597 سے شروع ہوتی ہے۔