Muflihin Pro

سورۃ الزلزلۃ زلزلہ

سورۃ الزلزلۃ قرآنِ کریم کی 99ویں سورت ہے۔ یہ مدنی سورت ہے جس کی 8 آیات ہیں، اور مدینہ مصحف میں صفحہ 599 پر، پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔ نیچے اس کا عربی متن اور فتح محمد جالندھری کا اردو ترجمہ دیا گیا ہے۔

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. 1إِذَا زُلۡزِلَتِ ٱلۡأَرۡضُ زِلۡزَالَهَا

    جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی

  2. 2وَأَخۡرَجَتِ ٱلۡأَرۡضُ أَثۡقَالَهَا

    اور زمین اپنے (اندر) کے بوجھ نکال ڈالے گی

  3. 3وَقَالَ ٱلۡإِنسَـٰنُ مَا لَهَا

    اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوا ہے؟

  4. 4يَوۡمَئِذࣲ تُحَدِّثُ أَخۡبَارَهَا

    اس روز وہ اپنے حالات بیان کردے گی

  5. 5بِأَنَّ رَبَّكَ أَوۡحَىٰ لَهَا

    کیونکہ تمہارے پروردگار نے اس کو حکم بھیجا (ہوگا)

  6. 6يَوۡمَئِذࣲ يَصۡدُرُ ٱلنَّاسُ أَشۡتَاتࣰا لِّيُرَوۡاْ أَعۡمَـٰلَهُمۡ

    اس دن لوگ گروہ گروہ ہو کر آئیں گے تاکہ ان کو ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں

  7. 7فَمَن يَعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ خَيۡرࣰا يَرَهُۥ

    تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہو گی وہ اس کو دیکھ لے گا

  8. 8وَمَن يَعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةࣲ شَرࣰّا يَرَهُۥ

    اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا

قرآن ایپ میں پڑھیں اور سنیں

Muflihin Pro میں قرآن، تلاوتیں، اذکار، نماز کے اوقات اور قبلہ ایک ہی ایپ میں ہیں۔ Google Play پر مفت۔

Google Play سے حاصل کریں

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

سورۃ الزلزلۃ کی کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الزلزلۃ کی 8 آیات ہیں۔

سورۃ الزلزلۃ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الزلزلۃ مدنی سورت ہے۔

سورۃ الزلزلۃ کون سے پارے میں ہے؟

سورۃ الزلزلۃ قرآنِ کریم کے پارہ 30 میں، مدینہ مصحف کے صفحہ 599 سے شروع ہوتی ہے۔

قرآنِ کریم کی 114 سورتیں