Muflihin Pro

سورۃ الضحى دن کا چڑھنا

سورۃ الضحى قرآنِ کریم کی 93ویں سورت ہے۔ یہ مکی سورت ہے جس کی 11 آیات ہیں، اور مدینہ مصحف میں صفحہ 596 پر، پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔ نیچے اس کا عربی متن اور فتح محمد جالندھری کا اردو ترجمہ دیا گیا ہے۔

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. 1وَٱلضُّحَىٰ

    آفتاب کی روشنی کی قسم

  2. 2وَٱلَّيۡلِ إِذَا سَجَىٰ

    اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے

  3. 3مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ

    کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ (تم سے) ناراض ہوا

  4. 4وَلَلۡءَاخِرَةُ خَيۡرࣱ لَّكَ مِنَ ٱلۡأُولَىٰ

    اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے

  5. 5وَلَسَوۡفَ يُعۡطِيكَ رَبُّكَ فَتَرۡضَىٰۤ

    اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے

  6. 6أَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيمࣰا فَـَٔاوَىٰ

    بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی)

  7. 7وَوَجَدَكَ ضَاۤلࣰّا فَهَدَىٰ

    اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا

  8. 8وَوَجَدَكَ عَاۤئِلࣰا فَأَغۡنَىٰ

    اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا

  9. 9فَأَمَّا ٱلۡيَتِيمَ فَلَا تَقۡهَرۡ

    تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا

  10. 10وَأَمَّا ٱلسَّاۤئِلَ فَلَا تَنۡهَرۡ

    اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا

  11. 11وَأَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ

    اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا

قرآن ایپ میں پڑھیں اور سنیں

Muflihin Pro میں قرآن، تلاوتیں، اذکار، نماز کے اوقات اور قبلہ ایک ہی ایپ میں ہیں۔ Google Play پر مفت۔

Google Play سے حاصل کریں

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

سورۃ الضحى کی کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الضحى کی 11 آیات ہیں۔

سورۃ الضحى مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الضحى مکی سورت ہے۔

سورۃ الضحى کون سے پارے میں ہے؟

سورۃ الضحى قرآنِ کریم کے پارہ 30 میں، مدینہ مصحف کے صفحہ 596 سے شروع ہوتی ہے۔

قرآنِ کریم کی 114 سورتیں