Muflihin Pro

سورۃ اللیل رات

سورۃ اللیل قرآنِ کریم کی 92ویں سورت ہے۔ یہ مکی سورت ہے جس کی 21 آیات ہیں، اور مدینہ مصحف میں صفحہ 595 پر، پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔ نیچے اس کا عربی متن اور فتح محمد جالندھری کا اردو ترجمہ دیا گیا ہے۔

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. 1وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰ

    رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے

  2. 2وَٱلنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ

    اور دن کی قسم جب چمک اٹھے

  3. 3وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلۡأُنثَىٰۤ

    اور اس (ذات) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کیے

  4. 4إِنَّ سَعۡيَكُمۡ لَشَتَّىٰ

    کہ تم لوگوں کی کوششں طرح طرح کی ہے

  5. 5فَأَمَّا مَنۡ أَعۡطَىٰ وَٱتَّقَىٰ

    تو جس نے (خدا کے رستے میں مال) دیا اور پرہیز گاری کی

  6. 6وَصَدَّقَ بِٱلۡحُسۡنَىٰ

    اور نیک بات کو سچ جانا

  7. 7فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلۡيُسۡرَىٰ

    اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے

  8. 8وَأَمَّا مَنۢ بَخِلَ وَٱسۡتَغۡنَىٰ

    اور جس نے بخل کیا اور بےپروا بنا رہا

  9. 9وَكَذَّبَ بِٱلۡحُسۡنَىٰ

    اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا

  10. 10فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلۡعُسۡرَىٰ

    اسے سختی میں پہنچائیں گے

  11. 11وَمَا يُغۡنِی عَنۡهُ مَالُهُۥۤ إِذَا تَرَدَّىٰۤ

    اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا

  12. 12إِنَّ عَلَيۡنَا لَلۡهُدَىٰ

    ہمیں تو راہ دکھا دینا ہے

  13. 13وَإِنَّ لَنَا لَلۡءَاخِرَةَ وَٱلۡأُولَىٰ

    اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں

  14. 14فَأَنذَرۡتُكُمۡ نَارࣰا تَلَظَّىٰ

    سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا

  15. 15لَا يَصۡلَىٰهَاۤ إِلَّا ٱلۡأَشۡقَى

    اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے

  16. 16ٱلَّذِی كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ

    جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا

  17. 17وَسَيُجَنَّبُهَا ٱلۡأَتۡقَى

    اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا

  18. 18ٱلَّذِی يُؤۡتِی مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ

    جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو

  19. 19وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُۥ مِن نِّعۡمَةࣲ تُجۡزَىٰۤ

    اور (اس لیے) نہیں (دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے

  20. 20إِلَّا ٱبۡتِغَاۤءَ وَجۡهِ رَبِّهِ ٱلۡأَعۡلَىٰ

    بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے

  21. 21وَلَسَوۡفَ يَرۡضَىٰ

    اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا

قرآن ایپ میں پڑھیں اور سنیں

Muflihin Pro میں قرآن، تلاوتیں، اذکار، نماز کے اوقات اور قبلہ ایک ہی ایپ میں ہیں۔ Google Play پر مفت۔

Google Play سے حاصل کریں

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

سورۃ اللیل کی کتنی آیات ہیں؟

سورۃ اللیل کی 21 آیات ہیں۔

سورۃ اللیل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ اللیل مکی سورت ہے۔

سورۃ اللیل کون سے پارے میں ہے؟

سورۃ اللیل قرآنِ کریم کے پارہ 30 میں، مدینہ مصحف کے صفحہ 595 سے شروع ہوتی ہے۔

قرآنِ کریم کی 114 سورتیں