Muflihin Pro

سورۃ الشمس آفتاب

سورۃ الشمس قرآنِ کریم کی 91ویں سورت ہے۔ یہ مکی سورت ہے جس کی 15 آیات ہیں، اور مدینہ مصحف میں صفحہ 595 پر، پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔ نیچے اس کا عربی متن اور فتح محمد جالندھری کا اردو ترجمہ دیا گیا ہے۔

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. 1وَٱلشَّمۡسِ وَضُحَىٰهَا

    سورج کی قسم اور اس کی روشنی کی

  2. 2وَٱلۡقَمَرِ إِذَا تَلَىٰهَا

    اور چاند کی جب اس کے پیچھے نکلے

  3. 3وَٱلنَّهَارِ إِذَا جَلَّىٰهَا

    اور دن کی جب اُسے چمکا دے

  4. 4وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰهَا

    اور رات کی جب اُسے چھپا لے

  5. 5وَٱلسَّمَاۤءِ وَمَا بَنَىٰهَا

    اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا

  6. 6وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا طَحَىٰهَا

    اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے پھیلایا

  7. 7وَنَفۡسࣲ وَمَا سَوَّىٰهَا

    اور انسان کی اور اس کی جس نے اس (کے اعضا) کو برابر کیا

  8. 8فَأَلۡهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقۡوَىٰهَا

    پھر اس کو بدکاری (سے بچنے) اور پرہیزگاری کرنے کی سمجھ دی

  9. 9قَدۡ أَفۡلَحَ مَن زَكَّىٰهَا

    کہ جس نے (اپنے) نفس (یعنی روح) کو پاک رکھا وہ مراد کو پہنچا

  10. 10وَقَدۡ خَابَ مَن دَسَّىٰهَا

    اور جس نے اسے خاک میں ملایا وہ خسارے میں رہا

  11. 11كَذَّبَتۡ ثَمُودُ بِطَغۡوَىٰهَاۤ

    (قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے سبب (پیغمبر کو) جھٹلایا

  12. 12إِذِ ٱنۢبَعَثَ أَشۡقَىٰهَا

    جب ان میں سے ایک نہایت بدبخت اٹھا

  13. 13فَقَالَ لَهُمۡ رَسُولُ ٱللَّهِ نَاقَةَ ٱللَّهِ وَسُقۡيَـٰهَا

    تو خدا کے پیغمبر (صالح) نے ان سے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے کی باری سے عذر کرو

  14. 14فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمۡدَمَ عَلَيۡهِمۡ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمۡ فَسَوَّىٰهَا

    مگر انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں تو خدا نے ان کےگناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کیا اور سب کو (ہلاک کر کے) برابر کر دیا

  15. 15وَلَا يَخَافُ عُقۡبَـٰهَا

    اور اس کو ان کے بدلہ لینے کا کچھ بھی ڈر نہیں

قرآن ایپ میں پڑھیں اور سنیں

Muflihin Pro میں قرآن، تلاوتیں، اذکار، نماز کے اوقات اور قبلہ ایک ہی ایپ میں ہیں۔ Google Play پر مفت۔

Google Play سے حاصل کریں

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

سورۃ الشمس کی کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الشمس کی 15 آیات ہیں۔

سورۃ الشمس مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الشمس مکی سورت ہے۔

سورۃ الشمس کون سے پارے میں ہے؟

سورۃ الشمس قرآنِ کریم کے پارہ 30 میں، مدینہ مصحف کے صفحہ 595 سے شروع ہوتی ہے۔

قرآنِ کریم کی 114 سورتیں