Muflihin Pro

سورۃ البلد شہر

سورۃ البلد قرآنِ کریم کی 90ویں سورت ہے۔ یہ مکی سورت ہے جس کی 20 آیات ہیں، اور مدینہ مصحف میں صفحہ 594 پر، پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔ نیچے اس کا عربی متن اور فتح محمد جالندھری کا اردو ترجمہ دیا گیا ہے۔

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. 1لَاۤ أُقۡسِمُ بِهَـٰذَا ٱلۡبَلَدِ

    ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم

  2. 2وَأَنتَ حِلُّۢ بِهَـٰذَا ٱلۡبَلَدِ

    اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو

  3. 3وَوَالِدࣲ وَمَا وَلَدَ

    اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم

  4. 4لَقَدۡ خَلَقۡنَا ٱلۡإِنسَـٰنَ فِی كَبَدٍ

    کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے

  5. 5أَيَحۡسَبُ أَن لَّن يَقۡدِرَ عَلَيۡهِ أَحَدࣱ

    کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا

  6. 6يَقُولُ أَهۡلَكۡتُ مَالࣰا لُّبَدًا

    کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا

  7. 7أَيَحۡسَبُ أَن لَّمۡ يَرَهُۥۤ أَحَدٌ

    کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں

  8. 8أَلَمۡ نَجۡعَل لَّهُۥ عَيۡنَيۡنِ

    بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟

  9. 9وَلِسَانࣰا وَشَفَتَيۡنِ

    اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے)

  10. 10وَهَدَيۡنَـٰهُ ٱلنَّجۡدَيۡنِ

    (یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے

  11. 11فَلَا ٱقۡتَحَمَ ٱلۡعَقَبَةَ

    مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا

  12. 12وَمَاۤ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡعَقَبَةُ

    اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟

  13. 13فَكُّ رَقَبَةٍ

    کسی (کی) گردن کا چھڑانا

  14. 14أَوۡ إِطۡعَـٰمࣱ فِی يَوۡمࣲ ذِی مَسۡغَبَةࣲ

    یا بھوک کے دن کھانا کھلانا

  15. 15يَتِيمࣰا ذَا مَقۡرَبَةٍ

    یتیم رشتہ دار کو

  16. 16أَوۡ مِسۡكِينࣰا ذَا مَتۡرَبَةࣲ

    یا فقیر خاکسار کو

  17. 17ثُمَّ كَانَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلصَّبۡرِ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلۡمَرۡحَمَةِ

    پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے

  18. 18أُوْلَـٰۤئِكَ أَصۡحَـٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ

    یہی لوگ صاحب سعادت ہیں

  19. 19وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِـَٔايَـٰتِنَا هُمۡ أَصۡحَـٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ

    اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں

  20. 20عَلَيۡهِمۡ نَارࣱ مُّؤۡصَدَةُۢ

    یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے

قرآن ایپ میں پڑھیں اور سنیں

Muflihin Pro میں قرآن، تلاوتیں، اذکار، نماز کے اوقات اور قبلہ ایک ہی ایپ میں ہیں۔ Google Play پر مفت۔

Google Play سے حاصل کریں

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

سورۃ البلد کی کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البلد کی 20 آیات ہیں۔

سورۃ البلد مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البلد مکی سورت ہے۔

سورۃ البلد کون سے پارے میں ہے؟

سورۃ البلد قرآنِ کریم کے پارہ 30 میں، مدینہ مصحف کے صفحہ 594 سے شروع ہوتی ہے۔

قرآنِ کریم کی 114 سورتیں