Muflihin Pro

سورۃ الغاشیۃ چھا جانے والی

سورۃ الغاشیۃ قرآنِ کریم کی 88ویں سورت ہے۔ یہ مکی سورت ہے جس کی 26 آیات ہیں، اور مدینہ مصحف میں صفحہ 592 پر، پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔ نیچے اس کا عربی متن اور فتح محمد جالندھری کا اردو ترجمہ دیا گیا ہے۔

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. 1هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلۡغَـٰشِيَةِ

    بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (یعنی قیامت کا) حال معلوم ہوا ہے

  2. 2وُجُوهࣱ يَوۡمَئِذٍ خَـٰشِعَةٌ

    اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے

  3. 3عَامِلَةࣱ نَّاصِبَةࣱ

    سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے

  4. 4تَصۡلَىٰ نَارًا حَامِيَةࣰ

    دہکتی آگ میں داخل ہوں گے

  5. 5تُسۡقَىٰ مِنۡ عَيۡنٍ ءَانِيَةࣲ

    ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا

  6. 6لَّيۡسَ لَهُمۡ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعࣲ

    اور خار دار جھاڑ کے سوا ان کے لیے کوئی کھانا نہیں (ہو گا)

  7. 7لَّا يُسۡمِنُ وَلَا يُغۡنِی مِن جُوعࣲ

    جو نہ فربہی لائے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے

  8. 8وُجُوهࣱ يَوۡمَئِذࣲ نَّاعِمَةࣱ

    اور بہت سے منہ (والے) اس روز شادماں ہوں گے

  9. 9لِّسَعۡيِهَا رَاضِيَةࣱ

    اپنے اعمال (کی جزا) سے خوش دل

  10. 10فِی جَنَّةٍ عَالِيَةࣲ

    بہشت بریں میں

  11. 11لَّا تَسۡمَعُ فِيهَا لَـٰغِيَةࣰ

    وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے

  12. 12فِيهَا عَيۡنࣱ جَارِيَةࣱ

    اس میں چشمے بہ رہے ہوں گے

  13. 13فِيهَا سُرُرࣱ مَّرۡفُوعَةࣱ

    وہاں تخت ہوں گے اونچے بچھے ہوئے

  14. 14وَأَكۡوَابࣱ مَّوۡضُوعَةࣱ

    اور آبخورے (قرینے سے) رکھے ہوئے

  15. 15وَنَمَارِقُ مَصۡفُوفَةࣱ

    اور گاؤ تکیے قطار کی قطار لگے ہوئے

  16. 16وَزَرَابِیُّ مَبۡثُوثَةٌ

    اور نفیس مسندیں بچھی ہوئی

  17. 17أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى ٱلۡإِبِلِ كَيۡفَ خُلِقَتۡ

    یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب) پیدا کیے گئے ہیں

  18. 18وَإِلَى ٱلسَّمَاۤءِ كَيۡفَ رُفِعَتۡ

    اور آسمان کی طرف کہ کیسا بلند کیا گیا ہے

  19. 19وَإِلَى ٱلۡجِبَالِ كَيۡفَ نُصِبَتۡ

    اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کیے گئے ہیں

  20. 20وَإِلَى ٱلۡأَرۡضِ كَيۡفَ سُطِحَتۡ

    اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی

  21. 21فَذَكِّرۡ إِنَّمَاۤ أَنتَ مُذَكِّرࣱ

    تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو

  22. 22لَّسۡتَ عَلَيۡهِم بِمُصَيۡطِرٍ

    تم ان پر داروغہ نہیں ہو

  23. 23إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ

    ہاں جس نے منہ پھیرا اور نہ مانا

  24. 24فَيُعَذِّبُهُ ٱللَّهُ ٱلۡعَذَابَ ٱلۡأَكۡبَرَ

    تو خدا اس کو بڑا عذاب دے گا

  25. 25إِنَّ إِلَيۡنَاۤ إِيَابَهُمۡ

    بےشک ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے

  26. 26ثُمَّ إِنَّ عَلَيۡنَا حِسَابَهُم

    پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے

قرآن ایپ میں پڑھیں اور سنیں

Muflihin Pro میں قرآن، تلاوتیں، اذکار، نماز کے اوقات اور قبلہ ایک ہی ایپ میں ہیں۔ Google Play پر مفت۔

Google Play سے حاصل کریں

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

سورۃ الغاشیۃ کی کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الغاشیۃ کی 26 آیات ہیں۔

سورۃ الغاشیۃ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الغاشیۃ مکی سورت ہے۔

سورۃ الغاشیۃ کون سے پارے میں ہے؟

سورۃ الغاشیۃ قرآنِ کریم کے پارہ 30 میں، مدینہ مصحف کے صفحہ 592 سے شروع ہوتی ہے۔

قرآنِ کریم کی 114 سورتیں