سورۃ الأعلى اعلی
- 19 آیات
- مکی
- پارہ 30
- مصحف کا صفحہ 591
- سورت نمبر 87
سورۃ الأعلى قرآنِ کریم کی 87ویں سورت ہے۔ یہ مکی سورت ہے جس کی 19 آیات ہیں، اور مدینہ مصحف میں صفحہ 591 پر، پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔ نیچے اس کا عربی متن اور فتح محمد جالندھری کا اردو ترجمہ دیا گیا ہے۔
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- 1سَبِّحِ ٱسۡمَ رَبِّكَ ٱلۡأَعۡلَى
(اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو
- 2ٱلَّذِی خَلَقَ فَسَوَّىٰ
جس نے (انسان کو) بنایا پھر (اس کے اعضاء کو) درست کیا
- 3وَٱلَّذِی قَدَّرَ فَهَدَىٰ
اور جس نے (اس کا) اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا
- 4وَٱلَّذِیۤ أَخۡرَجَ ٱلۡمَرۡعَىٰ
اور جس نے چارہ اگایا
- 5فَجَعَلَهُۥ غُثَاۤءً أَحۡوَىٰ
پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا
- 6سَنُقۡرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰۤ
ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے
- 7إِلَّا مَا شَاۤءَ ٱللَّهُۚ إِنَّهُۥ يَعۡلَمُ ٱلۡجَهۡرَ وَمَا يَخۡفَىٰ
مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی
- 8وَنُيَسِّرُكَ لِلۡيُسۡرَىٰ
ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے
- 9فَذَكِّرۡ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكۡرَىٰ
سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع (ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو
- 10سَيَذَّكَّرُ مَن يَخۡشَىٰ
جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا
- 11وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلۡأَشۡقَى
اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا
- 12ٱلَّذِی يَصۡلَى ٱلنَّارَ ٱلۡكُبۡرَىٰ
جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا
- 13ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحۡيَىٰ
پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا
- 14قَدۡ أَفۡلَحَ مَن تَزَكَّىٰ
بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا
- 15وَذَكَرَ ٱسۡمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ
اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا
- 16بَلۡ تُؤۡثِرُونَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا
مگر تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو
- 17وَٱلۡءَاخِرَةُ خَيۡرࣱ وَأَبۡقَىٰۤ
حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے
- 18إِنَّ هَـٰذَا لَفِی ٱلصُّحُفِ ٱلۡأُولَىٰ
یہ بات پہلے صحیفوں میں (مرقوم) ہے
- 19صُحُفِ إِبۡرَ ٰهِيمَ وَمُوسَىٰ
(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں
قرآن ایپ میں پڑھیں اور سنیں
Muflihin Pro میں قرآن، تلاوتیں، اذکار، نماز کے اوقات اور قبلہ ایک ہی ایپ میں ہیں۔ Google Play پر مفت۔
Google Play سے حاصل کریںاکثر پوچھے جانے والے سوالات
سورۃ الأعلى کی کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الأعلى کی 19 آیات ہیں۔
سورۃ الأعلى مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الأعلى مکی سورت ہے۔
سورۃ الأعلى کون سے پارے میں ہے؟
سورۃ الأعلى قرآنِ کریم کے پارہ 30 میں، مدینہ مصحف کے صفحہ 591 سے شروع ہوتی ہے۔