Muflihin Pro

سورۃ الطارق رات کو آنے والا

سورۃ الطارق قرآنِ کریم کی 86ویں سورت ہے۔ یہ مکی سورت ہے جس کی 17 آیات ہیں، اور مدینہ مصحف میں صفحہ 591 پر، پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔ نیچے اس کا عربی متن اور فتح محمد جالندھری کا اردو ترجمہ دیا گیا ہے۔

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. 1وَٱلسَّمَاۤءِ وَٱلطَّارِقِ

    آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم

  2. 2وَمَاۤ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ

    اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے

  3. 3ٱلنَّجۡمُ ٱلثَّاقِبُ

    وہ تارا ہے چمکنے والا

  4. 4إِن كُلُّ نَفۡسࣲ لَّمَّا عَلَيۡهَا حَافِظࣱ

    کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں

  5. 5فَلۡيَنظُرِ ٱلۡإِنسَـٰنُ مِمَّ خُلِقَ

    تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے

  6. 6خُلِقَ مِن مَّاۤءࣲ دَافِقࣲ

    وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے

  7. 7يَخۡرُجُ مِنۢ بَيۡنِ ٱلصُّلۡبِ وَٱلتَّرَاۤئِبِ

    جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے

  8. 8إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجۡعِهِۦ لَقَادِرࣱ

    بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے

  9. 9يَوۡمَ تُبۡلَى ٱلسَّرَاۤئِرُ

    جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے

  10. 10فَمَا لَهُۥ مِن قُوَّةࣲ وَلَا نَاصِرࣲ

    تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا

  11. 11وَٱلسَّمَاۤءِ ذَاتِ ٱلرَّجۡعِ

    آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے

  12. 12وَٱلۡأَرۡضِ ذَاتِ ٱلصَّدۡعِ

    اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے

  13. 13إِنَّهُۥ لَقَوۡلࣱ فَصۡلࣱ

    کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے

  14. 14وَمَا هُوَ بِٱلۡهَزۡلِ

    اور بیہودہ بات نہیں ہے

  15. 15إِنَّهُمۡ يَكِيدُونَ كَيۡدࣰا

    یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں

  16. 16وَأَكِيدُ كَيۡدࣰا

    اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں

  17. 17فَمَهِّلِ ٱلۡكَـٰفِرِينَ أَمۡهِلۡهُمۡ رُوَيۡدَۢا

    تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو

قرآن ایپ میں پڑھیں اور سنیں

Muflihin Pro میں قرآن، تلاوتیں، اذکار، نماز کے اوقات اور قبلہ ایک ہی ایپ میں ہیں۔ Google Play پر مفت۔

Google Play سے حاصل کریں

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

سورۃ الطارق کی کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الطارق کی 17 آیات ہیں۔

سورۃ الطارق مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الطارق مکی سورت ہے۔

سورۃ الطارق کون سے پارے میں ہے؟

سورۃ الطارق قرآنِ کریم کے پارہ 30 میں، مدینہ مصحف کے صفحہ 591 سے شروع ہوتی ہے۔

قرآنِ کریم کی 114 سورتیں