سورۃ البروج برج
- 22 آیات
- مکی
- پارہ 30
- مصحف کا صفحہ 590
- سورت نمبر 85
سورۃ البروج قرآنِ کریم کی 85ویں سورت ہے۔ یہ مکی سورت ہے جس کی 22 آیات ہیں، اور مدینہ مصحف میں صفحہ 590 پر، پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔ نیچے اس کا عربی متن اور فتح محمد جالندھری کا اردو ترجمہ دیا گیا ہے۔
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- 1وَٱلسَّمَاۤءِ ذَاتِ ٱلۡبُرُوجِ
آسمان کی قسم جس میں برج ہیں
- 2وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡمَوۡعُودِ
اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے
- 3وَشَاهِدࣲ وَمَشۡهُودࣲ
اور حاضر ہونے والے کی اور جو اس کے پاس حاضر کیا جائے اسکی
- 4قُتِلَ أَصۡحَـٰبُ ٱلۡأُخۡدُودِ
کہ خندقوں (کے کھودنے) والے ہلاک کر دیئے گئے
- 5ٱلنَّارِ ذَاتِ ٱلۡوَقُودِ
(یعنی) آگ (کی خندقیں) جس میں ایندھن (جھونک رکھا) تھا
- 6إِذۡ هُمۡ عَلَيۡهَا قُعُودࣱ
جب کہ وہ ان (کے کناروں) پر بیٹھے ہوئے تھے
- 7وَهُمۡ عَلَىٰ مَا يَفۡعَلُونَ بِٱلۡمُؤۡمِنِينَ شُهُودࣱ
اور جو (سختیاں) اہل ایمان پر کر رہے تھے ان کو سامنے دیکھ رہے تھے
- 8وَمَا نَقَمُواْ مِنۡهُمۡ إِلَّاۤ أَن يُؤۡمِنُواْ بِٱللَّهِ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡحَمِيدِ
ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے
- 9ٱلَّذِی لَهُۥ مُلۡكُ ٱلسَّمَـٰوَ ٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَیۡءࣲ شَهِيدٌ
وہی جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے۔ اور خدا ہر چیز سے واقف ہے
- 10إِنَّ ٱلَّذِينَ فَتَنُواْ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ وَٱلۡمُؤۡمِنَـٰتِ ثُمَّ لَمۡ يَتُوبُواْ فَلَهُمۡ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمۡ عَذَابُ ٱلۡحَرِيقِ
جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا
- 11إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُمۡ جَنَّـٰتࣱ تَجۡرِی مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَـٰرُۚ ذَ ٰلِكَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡكَبِيرُ
(اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہ ہی بڑی کامیابی ہے
- 12إِنَّ بَطۡشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ
بےشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بڑی سخت ہے
- 13إِنَّهُۥ هُوَ يُبۡدِئُ وَيُعِيدُ
وہی پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ (زندہ) کرے گا
- 14وَهُوَ ٱلۡغَفُورُ ٱلۡوَدُودُ
اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے
- 15ذُو ٱلۡعَرۡشِ ٱلۡمَجِيدُ
عرش کا مالک بڑی شان والا
- 16فَعَّالࣱ لِّمَا يُرِيدُ
جو چاہتا ہے کر دیتا ہے
- 17هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلۡجُنُودِ
بھلا تم کو لشکروں کا حال معلوم ہوا ہے
- 18فِرۡعَوۡنَ وَثَمُودَ
(یعنی) فرعون اور ثمود کا
- 19بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ فِی تَكۡذِيبࣲ
لیکن کافر (جان بوجھ کر) تکذیب میں (گرفتار) ہیں
- 20وَٱللَّهُ مِن وَرَاۤئِهِم مُّحِيطُۢ
اور خدا (بھی) ان کو گردا گرد سے گھیرے ہوئے ہے
- 21بَلۡ هُوَ قُرۡءَانࣱ مَّجِيدࣱ
(یہ کتاب ہزل و بطلان نہیں) بلکہ یہ قرآن عظیم الشان ہے
- 22فِی لَوۡحࣲ مَّحۡفُوظِۭ
لوح محفوظ میں (لکھا ہوا)
قرآن ایپ میں پڑھیں اور سنیں
Muflihin Pro میں قرآن، تلاوتیں، اذکار، نماز کے اوقات اور قبلہ ایک ہی ایپ میں ہیں۔ Google Play پر مفت۔
Google Play سے حاصل کریںاکثر پوچھے جانے والے سوالات
سورۃ البروج کی کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البروج کی 22 آیات ہیں۔
سورۃ البروج مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البروج مکی سورت ہے۔
سورۃ البروج کون سے پارے میں ہے؟
سورۃ البروج قرآنِ کریم کے پارہ 30 میں، مدینہ مصحف کے صفحہ 590 سے شروع ہوتی ہے۔