سورۃ الانشقاق پھٹنا
- 25 آیات
- مکی
- پارہ 30
- مصحف کا صفحہ 589
- سورت نمبر 84
سورۃ الانشقاق قرآنِ کریم کی 84ویں سورت ہے۔ یہ مکی سورت ہے جس کی 25 آیات ہیں، اور مدینہ مصحف میں صفحہ 589 پر، پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔ نیچے اس کا عربی متن اور فتح محمد جالندھری کا اردو ترجمہ دیا گیا ہے۔
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- 1إِذَا ٱلسَّمَاۤءُ ٱنشَقَّتۡ
جب آسمان پھٹ جائے گا
- 2وَأَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ
اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے
- 3وَإِذَا ٱلۡأَرۡضُ مُدَّتۡ
اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی
- 4وَأَلۡقَتۡ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتۡ
جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی
- 5وَأَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ
اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی)
- 6يَـٰۤأَيُّهَا ٱلۡإِنسَـٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدۡحࣰا فَمُلَـٰقِيهِ
اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا
- 7فَأَمَّا مَنۡ أُوتِیَ كِتَـٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ
تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
- 8فَسَوۡفَ يُحَاسَبُ حِسَابࣰا يَسِيرࣰا
اس سے حساب آسان لیا جائے گا
- 9وَيَنقَلِبُ إِلَىٰۤ أَهۡلِهِۦ مَسۡرُورࣰا
اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا
- 10وَأَمَّا مَنۡ أُوتِیَ كِتَـٰبَهُۥ وَرَاۤءَ ظَهۡرِهِۦ
اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا
- 11فَسَوۡفَ يَدۡعُواْ ثُبُورࣰا
وہ موت کو پکارے گا
- 12وَيَصۡلَىٰ سَعِيرًا
اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا
- 13إِنَّهُۥ كَانَ فِیۤ أَهۡلِهِۦ مَسۡرُورًا
یہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا
- 14إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ
اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا
- 15بَلَىٰۤۚ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرࣰا
ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا
- 16فَلَاۤ أُقۡسِمُ بِٱلشَّفَقِ
ہمیں شام کی سرخی کی قسم
- 17وَٱلَّيۡلِ وَمَا وَسَقَ
اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی
- 18وَٱلۡقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ
اور چاند کی جب کامل ہو جائے
- 19لَتَرۡكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقࣲ
کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے
- 20فَمَا لَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُونَ
تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے
- 21وَإِذَا قُرِئَ عَلَيۡهِمُ ٱلۡقُرۡءَانُ لَا يَسۡجُدُونَ۩
اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے
- 22بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ يُكَذِّبُونَ
بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں
- 23وَٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِمَا يُوعُونَ
اور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے
- 24فَبَشِّرۡهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ
تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو
- 25إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُمۡ أَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُونِۭ
ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے
قرآن ایپ میں پڑھیں اور سنیں
Muflihin Pro میں قرآن، تلاوتیں، اذکار، نماز کے اوقات اور قبلہ ایک ہی ایپ میں ہیں۔ Google Play پر مفت۔
Google Play سے حاصل کریںاکثر پوچھے جانے والے سوالات
سورۃ الانشقاق کی کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانشقاق کی 25 آیات ہیں۔
سورۃ الانشقاق مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانشقاق مکی سورت ہے۔
سورۃ الانشقاق کون سے پارے میں ہے؟
سورۃ الانشقاق قرآنِ کریم کے پارہ 30 میں، مدینہ مصحف کے صفحہ 589 سے شروع ہوتی ہے۔