Muflihin Pro

سورۃ المطففین ناپ تول میں کمی کرنے والے

سورۃ المطففین قرآنِ کریم کی 83ویں سورت ہے۔ یہ مکی سورت ہے جس کی 36 آیات ہیں، اور مدینہ مصحف میں صفحہ 587 پر، پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔ نیچے اس کا عربی متن اور فتح محمد جالندھری کا اردو ترجمہ دیا گیا ہے۔

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. 1وَيۡلࣱ لِّلۡمُطَفِّفِينَ

    ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لیے خرابی ہے

  2. 2ٱلَّذِينَ إِذَا ٱكۡتَالُواْ عَلَى ٱلنَّاسِ يَسۡتَوۡفُونَ

    جو لوگوں سے ناپ کر لیں تو پورا لیں

  3. 3وَإِذَا كَالُوهُمۡ أَو وَّزَنُوهُمۡ يُخۡسِرُونَ

    اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیں تو کم کر دیں

  4. 4أَلَا يَظُنُّ أُوْلَـٰۤئِكَ أَنَّهُم مَّبۡعُوثُونَ

    کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اٹھائے بھی جائیں گے

  5. 5لِيَوۡمٍ عَظِيمࣲ

    (یعنی) ایک بڑے (سخت) دن میں

  6. 6يَوۡمَ يَقُومُ ٱلنَّاسُ لِرَبِّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ

    جس دن (تمام) لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے

  7. 7كَلَّاۤ إِنَّ كِتَـٰبَ ٱلۡفُجَّارِ لَفِی سِجِّينࣲ

    سن رکھو کہ بدکارروں کے اعمال سجّین میں ہیں

  8. 8وَمَاۤ أَدۡرَىٰكَ مَا سِجِّينࣱ

    اور تم کیا جانتے ہوں کہ سجّین کیا چیز ہے؟

  9. 9كِتَـٰبࣱ مَّرۡقُومࣱ

    ایک دفتر ہے لکھا ہوا

  10. 10وَيۡلࣱ يَوۡمَئِذࣲ لِّلۡمُكَذِّبِينَ

    اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

  11. 11ٱلَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوۡمِ ٱلدِّينِ

    (یعنی) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں

  12. 12وَمَا يُكَذِّبُ بِهِۦۤ إِلَّا كُلُّ مُعۡتَدٍ أَثِيمٍ

    اور اس کو جھٹلاتا وہی ہے جو حد سے نکل جانے والا گنہگار ہے

  13. 13إِذَا تُتۡلَىٰ عَلَيۡهِ ءَايَـٰتُنَا قَالَ أَسَـٰطِيرُ ٱلۡأَوَّلِينَ

    جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیں

  14. 14كَلَّاۖ بَلۡۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ

    دیکھو یہ جو (اعمال بد) کرتے ہیں ان کا ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے

  15. 15كَلَّاۤ إِنَّهُمۡ عَن رَّبِّهِمۡ يَوۡمَئِذࣲ لَّمَحۡجُوبُونَ

    بےشک یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے

  16. 16ثُمَّ إِنَّهُمۡ لَصَالُواْ ٱلۡجَحِيمِ

    پھر دوزخ میں جا داخل ہوں گے

  17. 17ثُمَّ يُقَالُ هَـٰذَا ٱلَّذِی كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ

    پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے

  18. 18كَلَّاۤ إِنَّ كِتَـٰبَ ٱلۡأَبۡرَارِ لَفِی عِلِّيِّينَ

    (یہ بھی) سن رکھو کہ نیکوکاروں کے اعمال علیین میں ہیں

  19. 19وَمَاۤ أَدۡرَىٰكَ مَا عِلِّيُّونَ

    اور تم کو کیا معلوم کہ علیین کیا چیز ہے؟

  20. 20كِتَـٰبࣱ مَّرۡقُومࣱ

    ایک دفتر ہے لکھا ہوا

  21. 21يَشۡهَدُهُ ٱلۡمُقَرَّبُونَ

    جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہیں

  22. 22إِنَّ ٱلۡأَبۡرَارَ لَفِی نَعِيمٍ

    بےشک نیک لوگ چین میں ہوں گے

  23. 23عَلَى ٱلۡأَرَاۤئِكِ يَنظُرُونَ

    تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کریں گے

  24. 24تَعۡرِفُ فِی وُجُوهِهِمۡ نَضۡرَةَ ٱلنَّعِيمِ

    تم ان کے چہروں ہی سے راحت کی تازگی معلوم کر لو گے

  25. 25يُسۡقَوۡنَ مِن رَّحِيقࣲ مَّخۡتُومٍ

    ان کو خالص شراب سربمہر پلائی جائے گی

  26. 26خِتَـٰمُهُۥ مِسۡكࣱۚ وَفِی ذَ ٰلِكَ فَلۡيَتَنَافَسِ ٱلۡمُتَنَـٰفِسُونَ

    جس کی مہر مشک کی ہو گی تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریں

  27. 27وَمِزَاجُهُۥ مِن تَسۡنِيمٍ

    اور اس میں تسنیم (کے پانی) کی آمیزش ہو گی

  28. 28عَيۡنࣰا يَشۡرَبُ بِهَا ٱلۡمُقَرَّبُونَ

    وہ ایک چشمہ ہے جس میں سے (خدا کے) مقرب پیئیں گے

  29. 29إِنَّ ٱلَّذِينَ أَجۡرَمُواْ كَانُواْ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ يَضۡحَكُونَ

    جو گنہگار (یعنی کفار) ہیں وہ (دنیا میں) مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھے

  30. 30وَإِذَا مَرُّواْ بِهِمۡ يَتَغَامَزُونَ

    اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو حقارت سے اشارے کرتے

  31. 31وَإِذَا ٱنقَلَبُوۤاْ إِلَىٰۤ أَهۡلِهِمُ ٱنقَلَبُواْ فَكِهِينَ

    اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے

  32. 32وَإِذَا رَأَوۡهُمۡ قَالُوۤاْ إِنَّ هَـٰۤؤُلَاۤءِ لَضَاۤلُّونَ

    اور جب ان (مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں

  33. 33وَمَاۤ أُرۡسِلُواْ عَلَيۡهِمۡ حَـٰفِظِينَ

    حالانکہ وہ ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے

  34. 34فَٱلۡيَوۡمَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مِنَ ٱلۡكُفَّارِ يَضۡحَكُونَ

    تو آج مومن کافروں سے ہنسی کریں گے

  35. 35عَلَى ٱلۡأَرَاۤئِكِ يَنظُرُونَ

    (اور) تختوں پر (بیٹھے ہوئے ان کا حال) دیکھ رہے ہوں گے

  36. 36هَلۡ ثُوِّبَ ٱلۡكُفَّارُ مَا كَانُواْ يَفۡعَلُونَ

    تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا) بدلہ مل گیا

قرآن ایپ میں پڑھیں اور سنیں

Muflihin Pro میں قرآن، تلاوتیں، اذکار، نماز کے اوقات اور قبلہ ایک ہی ایپ میں ہیں۔ Google Play پر مفت۔

Google Play سے حاصل کریں

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

سورۃ المطففین کی کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المطففین کی 36 آیات ہیں۔

سورۃ المطففین مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المطففین مکی سورت ہے۔

سورۃ المطففین کون سے پارے میں ہے؟

سورۃ المطففین قرآنِ کریم کے پارہ 30 میں، مدینہ مصحف کے صفحہ 587 سے شروع ہوتی ہے۔

قرآنِ کریم کی 114 سورتیں