سورۃ الانفطار ٹکڑے ہونا
- 19 آیات
- مکی
- پارہ 30
- مصحف کا صفحہ 587
- سورت نمبر 82
سورۃ الانفطار قرآنِ کریم کی 82ویں سورت ہے۔ یہ مکی سورت ہے جس کی 19 آیات ہیں، اور مدینہ مصحف میں صفحہ 587 پر، پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔ نیچے اس کا عربی متن اور فتح محمد جالندھری کا اردو ترجمہ دیا گیا ہے۔
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- 1إِذَا ٱلسَّمَاۤءُ ٱنفَطَرَتۡ
جب آسمان پھٹ جائے گا
- 2وَإِذَا ٱلۡكَوَاكِبُ ٱنتَثَرَتۡ
اور جب تارے جھڑ پڑیں گے
- 3وَإِذَا ٱلۡبِحَارُ فُجِّرَتۡ
اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے
- 4وَإِذَا ٱلۡقُبُورُ بُعۡثِرَتۡ
اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی
- 5عَلِمَتۡ نَفۡسࣱ مَّا قَدَّمَتۡ وَأَخَّرَتۡ
تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا
- 6يَـٰۤأَيُّهَا ٱلۡإِنسَـٰنُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ ٱلۡكَرِيمِ
اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب میں کس چیز نے دھوکا دیا
- 7ٱلَّذِی خَلَقَكَ فَسَوَّىٰكَ فَعَدَلَكَ
(وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا
- 8فِیۤ أَیِّ صُورَةࣲ مَّا شَاۤءَ رَكَّبَكَ
اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا
- 9كَلَّا بَلۡ تُكَذِّبُونَ بِٱلدِّينِ
مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو
- 10وَإِنَّ عَلَيۡكُمۡ لَحَـٰفِظِينَ
حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں
- 11كِرَامࣰا كَـٰتِبِينَ
عالی قدر (تمہاری باتوں کے) لکھنے والے
- 12يَعۡلَمُونَ مَا تَفۡعَلُونَ
جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں
- 13إِنَّ ٱلۡأَبۡرَارَ لَفِی نَعِيمࣲ
بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔
- 14وَإِنَّ ٱلۡفُجَّارَ لَفِی جَحِيمࣲ
اور بدکردار دوزخ میں
- 15يَصۡلَوۡنَهَا يَوۡمَ ٱلدِّينِ
(یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے
- 16وَمَا هُمۡ عَنۡهَا بِغَاۤئِبِينَ
اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے
- 17وَمَاۤ أَدۡرَىٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلدِّينِ
اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟
- 18ثُمَّ مَاۤ أَدۡرَىٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلدِّينِ
پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟
- 19يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسࣱ لِّنَفۡسࣲ شَيۡـࣰٔاۖ وَٱلۡأَمۡرُ يَوۡمَئِذࣲ لِّلَّهِ
جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا
قرآن ایپ میں پڑھیں اور سنیں
Muflihin Pro میں قرآن، تلاوتیں، اذکار، نماز کے اوقات اور قبلہ ایک ہی ایپ میں ہیں۔ Google Play پر مفت۔
Google Play سے حاصل کریںاکثر پوچھے جانے والے سوالات
سورۃ الانفطار کی کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانفطار کی 19 آیات ہیں۔
سورۃ الانفطار مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانفطار مکی سورت ہے۔
سورۃ الانفطار کون سے پارے میں ہے؟
سورۃ الانفطار قرآنِ کریم کے پارہ 30 میں، مدینہ مصحف کے صفحہ 587 سے شروع ہوتی ہے۔