سورۃ التکویر لپیٹنا
- 29 آیات
- مکی
- پارہ 30
- مصحف کا صفحہ 586
- سورت نمبر 81
سورۃ التکویر قرآنِ کریم کی 81ویں سورت ہے۔ یہ مکی سورت ہے جس کی 29 آیات ہیں، اور مدینہ مصحف میں صفحہ 586 پر، پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔ نیچے اس کا عربی متن اور فتح محمد جالندھری کا اردو ترجمہ دیا گیا ہے۔
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- 1إِذَا ٱلشَّمۡسُ كُوِّرَتۡ
جب سورج لپیٹ لیا جائے گا
- 2وَإِذَا ٱلنُّجُومُ ٱنكَدَرَتۡ
جب تارے بےنور ہو جائیں گے
- 3وَإِذَا ٱلۡجِبَالُ سُيِّرَتۡ
اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے
- 4وَإِذَا ٱلۡعِشَارُ عُطِّلَتۡ
اور جب بیانے والی اونٹنیاں بےکار ہو جائیں گی
- 5وَإِذَا ٱلۡوُحُوشُ حُشِرَتۡ
اور جب وحشی جانور جمع اکٹھے ہو جائیں گے
- 6وَإِذَا ٱلۡبِحَارُ سُجِّرَتۡ
اور جب دریا آگ ہو جائیں گے
- 7وَإِذَا ٱلنُّفُوسُ زُوِّجَتۡ
اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی
- 8وَإِذَا ٱلۡمَوۡءُۥدَةُ سُئِلَتۡ
اور جب لڑکی سے جو زندہ دفنا دی گئی ہو پوچھا جائے گا
- 9بِأَیِّ ذَنۢبࣲ قُتِلَتۡ
کہ وہ کس گناہ پرماری گئی
- 10وَإِذَا ٱلصُّحُفُ نُشِرَتۡ
اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے
- 11وَإِذَا ٱلسَّمَاۤءُ كُشِطَتۡ
اور جب آسمانوں کی کھال کھینچ لی جائے گی
- 12وَإِذَا ٱلۡجَحِيمُ سُعِّرَتۡ
اور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی
- 13وَإِذَا ٱلۡجَنَّةُ أُزۡلِفَتۡ
اور بہشت جب قریب لائی جائے گی
- 14عَلِمَتۡ نَفۡسࣱ مَّاۤ أَحۡضَرَتۡ
تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے
- 15فَلَاۤ أُقۡسِمُ بِٱلۡخُنَّسِ
ہم کو ان ستاروں کی قسم جو پیچھے ہٹ جاتے ہیں
- 16ٱلۡجَوَارِ ٱلۡكُنَّسِ
(اور) جو سیر کرتے اور غائب ہو جاتے ہیں
- 17وَٱلَّيۡلِ إِذَا عَسۡعَسَ
اور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے
- 18وَٱلصُّبۡحِ إِذَا تَنَفَّسَ
اور صبح کی قسم جب نمودار ہوتی ہے
- 19إِنَّهُۥ لَقَوۡلُ رَسُولࣲ كَرِيمࣲ
کہ بےشک یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے
- 20ذِی قُوَّةٍ عِندَ ذِی ٱلۡعَرۡشِ مَكِينࣲ
جو صاحب قوت مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے
- 21مُّطَاعࣲ ثَمَّ أَمِينࣲ
سردار (اور) امانت دار ہے
- 22وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجۡنُونࣲ
اور (مکے والو) تمہارے رفیق (یعنی محمدﷺ) دیوانے نہیں ہیں
- 23وَلَقَدۡ رَءَاهُ بِٱلۡأُفُقِ ٱلۡمُبِينِ
بےشک انہوں نے اس (فرشتے) کو (آسمان کے کھلے یعنی) مشرقی کنارے پر دیکھا ہے
- 24وَمَا هُوَ عَلَى ٱلۡغَيۡبِ بِضَنِينࣲ
اور وہ پوشیدہ باتوں (کے ظاہر کرنے) میں بخیل نہیں
- 25وَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَيۡطَـٰنࣲ رَّجِيمࣲ
اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں
- 26فَأَيۡنَ تَذۡهَبُونَ
پھر تم کدھر جا رہے ہو
- 27إِنۡ هُوَ إِلَّا ذِكۡرࣱ لِّلۡعَـٰلَمِينَ
یہ تو جہان کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے
- 28لِمَن شَاۤءَ مِنكُمۡ أَن يَسۡتَقِيمَ
(یعنی) اس کے لیے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے
- 29وَمَا تَشَاۤءُونَ إِلَّاۤ أَن يَشَاۤءَ ٱللَّهُ رَبُّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ
اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے
قرآن ایپ میں پڑھیں اور سنیں
Muflihin Pro میں قرآن، تلاوتیں، اذکار، نماز کے اوقات اور قبلہ ایک ہی ایپ میں ہیں۔ Google Play پر مفت۔
Google Play سے حاصل کریںاکثر پوچھے جانے والے سوالات
سورۃ التکویر کی کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التکویر کی 29 آیات ہیں۔
سورۃ التکویر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التکویر مکی سورت ہے۔
سورۃ التکویر کون سے پارے میں ہے؟
سورۃ التکویر قرآنِ کریم کے پارہ 30 میں، مدینہ مصحف کے صفحہ 586 سے شروع ہوتی ہے۔