سورۃ عبس تیوری چڑہائی
- 42 آیات
- مکی
- پارہ 30
- مصحف کا صفحہ 585
- سورت نمبر 80
سورۃ عبس قرآنِ کریم کی 80ویں سورت ہے۔ یہ مکی سورت ہے جس کی 42 آیات ہیں، اور مدینہ مصحف میں صفحہ 585 پر، پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔ نیچے اس کا عربی متن اور فتح محمد جالندھری کا اردو ترجمہ دیا گیا ہے۔
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- 1عَبَسَ وَتَوَلَّىٰۤ
(محمد مصطفٰےﷺ) ترش رُو ہوئے اور منہ پھیر بیٹھے
- 2أَن جَاۤءَهُ ٱلۡأَعۡمَىٰ
کہ ان کے پاس ایک نابینا آیا
- 3وَمَا يُدۡرِيكَ لَعَلَّهُۥ يَزَّكَّىٰۤ
اور تم کو کیا خبر شاید وہ پاکیزگی حاصل کرتا
- 4أَوۡ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ ٱلذِّكۡرَىٰۤ
یا سوچتا تو سمجھانا اسے فائدہ دیتا
- 5أَمَّا مَنِ ٱسۡتَغۡنَىٰ
جو پروا نہیں کرتا
- 6فَأَنتَ لَهُۥ تَصَدَّىٰ
اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو
- 7وَمَا عَلَيۡكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ
حالانکہ اگر وہ نہ سنورے تو تم پر کچھ (الزام) نہیں
- 8وَأَمَّا مَن جَاۤءَكَ يَسۡعَىٰ
اور جو تمہارے پاس دوڑتا ہوا آیا
- 9وَهُوَ يَخۡشَىٰ
اور (خدا سے) ڈرتا ہے
- 10فَأَنتَ عَنۡهُ تَلَهَّىٰ
اس سے تم بےرخی کرتے ہو
- 11كَلَّاۤ إِنَّهَا تَذۡكِرَةࣱ
دیکھو یہ (قرآن) نصیحت ہے
- 12فَمَن شَاۤءَ ذَكَرَهُۥ
پس جو چاہے اسے یاد رکھے
- 13فِی صُحُفࣲ مُّكَرَّمَةࣲ
قابل ادب ورقوں میں (لکھا ہوا)
- 14مَّرۡفُوعَةࣲ مُّطَهَّرَةِۭ
جو بلند مقام پر رکھے ہوئے (اور) پاک ہیں
- 15بِأَيۡدِی سَفَرَةࣲ
لکھنے والوں کے ہاتھوں میں
- 16كِرَامِۭ بَرَرَةࣲ
جو سردار اور نیکو کار ہیں
- 17قُتِلَ ٱلۡإِنسَـٰنُ مَاۤ أَكۡفَرَهُۥ
انسان ہلاک ہو جائے کیسا ناشکرا ہے
- 18مِنۡ أَیِّ شَیۡءٍ خَلَقَهُۥ
اُسے (خدا نے) کس چیز سے بنایا؟
- 19مِن نُّطۡفَةٍ خَلَقَهُۥ فَقَدَّرَهُۥ
نطفے سے بنایا پھر اس کا اندازہ مقرر کیا
- 20ثُمَّ ٱلسَّبِيلَ يَسَّرَهُۥ
پھر اس کے لیے رستہ آسان کر دیا
- 21ثُمَّ أَمَاتَهُۥ فَأَقۡبَرَهُۥ
پھر اس کو موت دی پھر قبر میں دفن کرایا
- 22ثُمَّ إِذَا شَاۤءَ أَنشَرَهُۥ
پھر جب چاہے گا اسے اٹھا کھڑا کرے گا
- 23كَلَّا لَمَّا يَقۡضِ مَاۤ أَمَرَهُۥ
کچھ شک نہیں کہ خدا نے اسے جو حکم دیا اس نے اس پر عمل نہ کیا
- 24فَلۡيَنظُرِ ٱلۡإِنسَـٰنُ إِلَىٰ طَعَامِهِۦۤ
تو انسان کو چاہیئے کہ اپنے کھانے کی طرف نظر کرے
- 25أَنَّا صَبَبۡنَا ٱلۡمَاۤءَ صَبࣰّا
بے شک ہم ہی نے پانی برسایا
- 26ثُمَّ شَقَقۡنَا ٱلۡأَرۡضَ شَقࣰّا
پھر ہم ہی نے زمین کو چیرا پھاڑا
- 27فَأَنۢبَتۡنَا فِيهَا حَبࣰّا
پھر ہم ہی نے اس میں اناج اگایا
- 28وَعِنَبࣰا وَقَضۡبࣰا
اور انگور اور ترکاری
- 29وَزَيۡتُونࣰا وَنَخۡلࣰا
اور زیتون اور کھجوریں
- 30وَحَدَاۤئِقَ غُلۡبࣰا
اور گھنے گھنے باغ
- 31وَفَـٰكِهَةࣰ وَأَبࣰّا
اور میوے اور چارا
- 32مَّتَـٰعࣰا لَّكُمۡ وَلِأَنۡعَـٰمِكُمۡ
(یہ سب کچھ) تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے لیے بنایا
- 33فَإِذَا جَاۤءَتِ ٱلصَّاۤخَّةُ
تو جب (قیامت کا) غل مچے گا
- 34يَوۡمَ يَفِرُّ ٱلۡمَرۡءُ مِنۡ أَخِيهِ
اس دن آدمی اپنے بھائی سے دور بھاگے گا
- 35وَأُمِّهِۦ وَأَبِيهِ
اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے
- 36وَصَـٰحِبَتِهِۦ وَبَنِيهِ
اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹے سے
- 37لِكُلِّ ٱمۡرِىࣲٕ مِّنۡهُمۡ يَوۡمَئِذࣲ شَأۡنࣱ يُغۡنِيهِ
ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے (مصروفیت کے لیے) بس کرے گا
- 38وُجُوهࣱ يَوۡمَئِذࣲ مُّسۡفِرَةࣱ
اور کتنے منہ اس روز چمک رہے ہوں گے
- 39ضَاحِكَةࣱ مُّسۡتَبۡشِرَةࣱ
خنداں و شاداں (یہ مومنان نیکو کار ہیں)
- 40وَوُجُوهࣱ يَوۡمَئِذٍ عَلَيۡهَا غَبَرَةࣱ
اور کتنے منہ ہوں گے جن پر گرد پڑ رہی ہو گی
- 41تَرۡهَقُهَا قَتَرَةٌ
(اور) سیاہی چڑھ رہی ہو گی
- 42أُوْلَـٰۤئِكَ هُمُ ٱلۡكَفَرَةُ ٱلۡفَجَرَةُ
یہ کفار بدکردار ہیں
قرآن ایپ میں پڑھیں اور سنیں
Muflihin Pro میں قرآن، تلاوتیں، اذکار، نماز کے اوقات اور قبلہ ایک ہی ایپ میں ہیں۔ Google Play پر مفت۔
Google Play سے حاصل کریںاکثر پوچھے جانے والے سوالات
سورۃ عبس کی کتنی آیات ہیں؟
سورۃ عبس کی 42 آیات ہیں۔
سورۃ عبس مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ عبس مکی سورت ہے۔
سورۃ عبس کون سے پارے میں ہے؟
سورۃ عبس قرآنِ کریم کے پارہ 30 میں، مدینہ مصحف کے صفحہ 585 سے شروع ہوتی ہے۔