Muflihin Pro

سورۃ النازعات زور سے کھینچنے والے

سورۃ النازعات قرآنِ کریم کی 79ویں سورت ہے۔ یہ مکی سورت ہے جس کی 46 آیات ہیں، اور مدینہ مصحف میں صفحہ 583 پر، پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔ نیچے اس کا عربی متن اور فتح محمد جالندھری کا اردو ترجمہ دیا گیا ہے۔

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. 1وَٱلنَّـٰزِعَـٰتِ غَرۡقࣰا

    ان (فرشتوں) کی قسم جو ڈوب کر کھینچ لیتے ہیں

  2. 2وَٱلنَّـٰشِطَـٰتِ نَشۡطࣰا

    اور ان کی جو آسانی سے کھول دیتے ہیں

  3. 3وَٱلسَّـٰبِحَـٰتِ سَبۡحࣰا

    اور ان کی جو تیرتے پھرتے ہیں

  4. 4فَٱلسَّـٰبِقَـٰتِ سَبۡقࣰا

    پھر لپک کر آگے بڑھتے ہیں

  5. 5فَٱلۡمُدَبِّرَ ٰتِ أَمۡرࣰا

    پھر (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتے ہیں

  6. 6يَوۡمَ تَرۡجُفُ ٱلرَّاجِفَةُ

    (کہ وہ دن آ کر رہے گا) جس دن زمین کو بھونچال آئے گا

  7. 7تَتۡبَعُهَا ٱلرَّادِفَةُ

    پھر اس کے پیچھے اور (بھونچال) آئے گا

  8. 8قُلُوبࣱ يَوۡمَئِذࣲ وَاجِفَةٌ

    اس دن (لوگوں) کے دل خائف ہو رہے ہوں گے

  9. 9أَبۡصَـٰرُهَا خَـٰشِعَةࣱ

    اور آنکھیں جھکی ہوئی

  10. 10يَقُولُونَ أَءِنَّا لَمَرۡدُودُونَ فِی ٱلۡحَافِرَةِ

    (کافر) کہتے ہیں کیا ہم الٹے پاؤں پھر لوٹ جائیں گے

  11. 11أَءِذَا كُنَّا عِظَـٰمࣰا نَّخِرَةࣰ

    بھلا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں ہو جائیں گے (تو پھر زندہ کئے جائیں گے)

  12. 12قَالُواْ تِلۡكَ إِذࣰا كَرَّةٌ خَاسِرَةࣱ

    کہتے ہیں کہ یہ لوٹنا تو (موجب) زیاں ہے

  13. 13فَإِنَّمَا هِیَ زَجۡرَةࣱ وَ ٰحِدَةࣱ

    وہ تو صرف ایک ڈانٹ ہوگی

  14. 14فَإِذَا هُم بِٱلسَّاهِرَةِ

    اس وقت وہ (سب) میدان (حشر) میں آ جمع ہوں گے

  15. 15هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ مُوسَىٰۤ

    بھلا تم کو موسیٰ کی حکایت پہنچی ہے

  16. 16إِذۡ نَادَىٰهُ رَبُّهُۥ بِٱلۡوَادِ ٱلۡمُقَدَّسِ طُوًى

    جب اُن کے پروردگار نے ان کو پاک میدان (یعنی) طویٰ میں پکارا

  17. 17ٱذۡهَبۡ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ

    (اور حکم دیا) کہ فرعون کے پاس جاؤ وہ سرکش ہو رہا ہے

  18. 18فَقُلۡ هَل لَّكَ إِلَىٰۤ أَن تَزَكَّىٰ

    اور (اس سے) کہو کہ کیا تو چاہتا ہے کہ پاک ہو جائے؟

  19. 19وَأَهۡدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخۡشَىٰ

    اور میں تجھے تیرے پروردگار کا رستہ بتاؤں تاکہ تجھ کو خوف (پیدا) ہو

  20. 20فَأَرَىٰهُ ٱلۡءَايَةَ ٱلۡكُبۡرَىٰ

    غرض انہوں نے اس کو بڑی نشانی دکھائی

  21. 21فَكَذَّبَ وَعَصَىٰ

    مگر اس نے جھٹلایا اور نہ مانا

  22. 22ثُمَّ أَدۡبَرَ يَسۡعَىٰ

    پھر لوٹ گیا اور تدبیریں کرنے لگا

  23. 23فَحَشَرَ فَنَادَىٰ

    اور (لوگوں کو) اکٹھا کیا اور پکارا

  24. 24فَقَالَ أَنَا۠ رَبُّكُمُ ٱلۡأَعۡلَىٰ

    کہنے لگا کہ تمہارا سب سے بڑا مالک میں ہوں

  25. 25فَأَخَذَهُ ٱللَّهُ نَكَالَ ٱلۡءَاخِرَةِ وَٱلۡأُولَىٰۤ

    تو خدا نے اس کو دنیا اور آخرت (دونوں) کے عذاب میں پکڑ لیا

  26. 26إِنَّ فِی ذَ ٰلِكَ لَعِبۡرَةࣰ لِّمَن يَخۡشَىٰۤ

    جو شخص (خدا سے) ڈر رکھتا ہے اس کے لیے اس (قصے) میں عبرت ہے

  27. 27ءَأَنتُمۡ أَشَدُّ خَلۡقًا أَمِ ٱلسَّمَاۤءُۚ بَنَىٰهَا

    بھلا تمہارا بنانا آسان ہے یا آسمان کا؟ اسی نے اس کو بنایا

  28. 28رَفَعَ سَمۡكَهَا فَسَوَّىٰهَا

    اس کی چھت کو اونچا کیا اور پھر اسے برابر کر دیا

  29. 29وَأَغۡطَشَ لَيۡلَهَا وَأَخۡرَجَ ضُحَىٰهَا

    اور اسی نے رات کو تاریک بنایا اور (دن کو) دھوپ نکالی

  30. 30وَٱلۡأَرۡضَ بَعۡدَ ذَ ٰلِكَ دَحَىٰهَاۤ

    اور اس کے بعد زمین کو پھیلا دیا

  31. 31أَخۡرَجَ مِنۡهَا مَاۤءَهَا وَمَرۡعَىٰهَا

    اسی نے اس میں سے اس کا پانی نکالا اور چارا اگایا

  32. 32وَٱلۡجِبَالَ أَرۡسَىٰهَا

    اور اس پر پہاڑوں کابوجھ رکھ دیا

  33. 33مَتَـٰعࣰا لَّكُمۡ وَلِأَنۡعَـٰمِكُمۡ

    یہ سب کچھ تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے فائدے کے لیے (کیا)

  34. 34فَإِذَا جَاۤءَتِ ٱلطَّاۤمَّةُ ٱلۡكُبۡرَىٰ

    تو جب بڑی آفت آئے گی

  35. 35يَوۡمَ يَتَذَكَّرُ ٱلۡإِنسَـٰنُ مَا سَعَىٰ

    اس دن انسان اپنے کاموں کو یاد کرے گا

  36. 36وَبُرِّزَتِ ٱلۡجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ

    اور دوزخ دیکھنے والے کے سامنے نکال کر رکھ دی جائے گی

  37. 37فَأَمَّا مَن طَغَىٰ

    تو جس نے سرکشی کی

  38. 38وَءَاثَرَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا

    اور دنیا کی زندگی کو مقدم سمجھا

  39. 39فَإِنَّ ٱلۡجَحِيمَ هِیَ ٱلۡمَأۡوَىٰ

    اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے

  40. 40وَأَمَّا مَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ وَنَهَى ٱلنَّفۡسَ عَنِ ٱلۡهَوَىٰ

    اور جو اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا اور جی کو خواہشوں سے روکتا رہا

  41. 41فَإِنَّ ٱلۡجَنَّةَ هِیَ ٱلۡمَأۡوَىٰ

    اس کا ٹھکانہ بہشت ہے

  42. 42يَسۡـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلسَّاعَةِ أَيَّانَ مُرۡسَىٰهَا

    (اے پیغمبر، لوگ) تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہو گا؟

  43. 43فِيمَ أَنتَ مِن ذِكۡرَىٰهَاۤ

    سو تم اس کے ذکر سے کس فکر میں ہو

  44. 44إِلَىٰ رَبِّكَ مُنتَهَىٰهَاۤ

    اس کا منتہا (یعنی واقع ہونے کا وقت) تمہارے پروردگار ہی کو (معلوم ہے)

  45. 45إِنَّمَاۤ أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخۡشَىٰهَا

    جو شخص اس سے ڈر رکھتا ہے تم تو اسی کو ڈر سنانے والے ہو

  46. 46كَأَنَّهُمۡ يَوۡمَ يَرَوۡنَهَا لَمۡ يَلۡبَثُوۤاْ إِلَّا عَشِيَّةً أَوۡ ضُحَىٰهَا

    جب وہ اس کو دیکھیں گے (تو ایسا خیال کریں گے) کہ گویا (دنیا میں صرف) ایک شام یا صبح رہے تھے

قرآن ایپ میں پڑھیں اور سنیں

Muflihin Pro میں قرآن، تلاوتیں، اذکار، نماز کے اوقات اور قبلہ ایک ہی ایپ میں ہیں۔ Google Play پر مفت۔

Google Play سے حاصل کریں

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

سورۃ النازعات کی کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النازعات کی 46 آیات ہیں۔

سورۃ النازعات مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النازعات مکی سورت ہے۔

سورۃ النازعات کون سے پارے میں ہے؟

سورۃ النازعات قرآنِ کریم کے پارہ 30 میں، مدینہ مصحف کے صفحہ 583 سے شروع ہوتی ہے۔

قرآنِ کریم کی 114 سورتیں