سورۃ القیامۃ قیامۃ
- 40 آیات
- مکی
- پارہ 29
- مصحف کا صفحہ 577
- سورت نمبر 75
سورۃ القیامۃ قرآنِ کریم کی 75ویں سورت ہے۔ یہ مکی سورت ہے جس کی 40 آیات ہیں، اور مدینہ مصحف میں صفحہ 577 پر، پارہ 29 میں شروع ہوتی ہے۔ نیچے اس کا عربی متن اور فتح محمد جالندھری کا اردو ترجمہ دیا گیا ہے۔
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- 1لَاۤ أُقۡسِمُ بِيَوۡمِ ٱلۡقِيَـٰمَةِ
ہم کو روز قیامت کی قسم
- 2وَلَاۤ أُقۡسِمُ بِٱلنَّفۡسِ ٱللَّوَّامَةِ
اور نفس لوامہ کی (کہ سب لوگ اٹھا کر) کھڑے کئے جائیں گے
- 3أَيَحۡسَبُ ٱلۡإِنسَـٰنُ أَلَّن نَّجۡمَعَ عِظَامَهُۥ
کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی (بکھری ہوئی) ہڈیاں اکٹھی نہیں کریں گے؟
- 4بَلَىٰ قَـٰدِرِينَ عَلَىٰۤ أَن نُّسَوِّیَ بَنَانَهُۥ
ضرور کریں گے (اور) ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست کردیں
- 5بَلۡ يُرِيدُ ٱلۡإِنسَـٰنُ لِيَفۡجُرَ أَمَامَهُۥ
مگر انسان چاہتا ہے کہ آگے کو خود سری کرتا جائے
- 6يَسۡـَٔلُ أَيَّانَ يَوۡمُ ٱلۡقِيَـٰمَةِ
پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا؟
- 7فَإِذَا بَرِقَ ٱلۡبَصَرُ
جب آنکھیں چندھیا جائیں
- 8وَخَسَفَ ٱلۡقَمَرُ
اور چاند گہنا جائے
- 9وَجُمِعَ ٱلشَّمۡسُ وَٱلۡقَمَرُ
اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں
- 10يَقُولُ ٱلۡإِنسَـٰنُ يَوۡمَئِذٍ أَيۡنَ ٱلۡمَفَرُّ
اس دن انسان کہے گا کہ (اب) کہاں بھاگ جاؤں؟
- 11كَلَّا لَا وَزَرَ
بےشک کہیں پناہ نہیں
- 12إِلَىٰ رَبِّكَ يَوۡمَئِذٍ ٱلۡمُسۡتَقَرُّ
اس روز پروردگار ہی کے پاس ٹھکانا ہے
- 13يُنَبَّؤُاْ ٱلۡإِنسَـٰنُ يَوۡمَئِذِۭ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ
اس دن انسان کو جو (عمل) اس نے آگے بھیجے اور پیچھے چھوڑے ہوں گے سب بتا دیئے جائیں گے
- 14بَلِ ٱلۡإِنسَـٰنُ عَلَىٰ نَفۡسِهِۦ بَصِيرَةࣱ
بلکہ انسان آپ اپنا گواہ ہے
- 15وَلَوۡ أَلۡقَىٰ مَعَاذِيرَهُۥ
اگرچہ عذر ومعذرت کرتا رہے
- 16لَا تُحَرِّكۡ بِهِۦ لِسَانَكَ لِتَعۡجَلَ بِهِۦۤ
اور (اے محمدﷺ) وحی کے پڑھنے کے لئے اپنی زبان نہ چلایا کرو کہ اس کو جلد یاد کرلو
- 17إِنَّ عَلَيۡنَا جَمۡعَهُۥ وَقُرۡءَانَهُۥ
اس کا جمع کرنا اور پڑھانا ہمارے ذمے ہے
- 18فَإِذَا قَرَأۡنَـٰهُ فَٱتَّبِعۡ قُرۡءَانَهُۥ
جب ہم وحی پڑھا کریں تو تم (اس کو سنا کرو اور) پھر اسی طرح پڑھا کرو
- 19ثُمَّ إِنَّ عَلَيۡنَا بَيَانَهُۥ
پھر اس (کے معانی) کا بیان بھی ہمارے ذمے ہے
- 20كَلَّا بَلۡ تُحِبُّونَ ٱلۡعَاجِلَةَ
مگر (لوگو) تم دنیا کو دوست رکھتے ہو
- 21وَتَذَرُونَ ٱلۡءَاخِرَةَ
اور آخرت کو ترک کئے دیتے ہو
- 22وُجُوهࣱ يَوۡمَئِذࣲ نَّاضِرَةٌ
اس روز بہت سے منہ رونق دار ہوں گے
- 23إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةࣱ
اور) اپنے پروردگار کے محو دیدار ہوں گے
- 24وَوُجُوهࣱ يَوۡمَئِذِۭ بَاسِرَةࣱ
اور بہت سے منہ اس دن اداس ہوں گے
- 25تَظُنُّ أَن يُفۡعَلَ بِهَا فَاقِرَةࣱ
خیال کریں گے کہ ان پر مصیبت واقع ہونے کو ہے
- 26كَلَّاۤ إِذَا بَلَغَتِ ٱلتَّرَاقِیَ
دیکھو جب جان گلے تک پہنچ جائے
- 27وَقِيلَ مَنۡۜ رَاقࣲ
اور لوگ کہنے لگیں (اس وقت) کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہے
- 28وَظَنَّ أَنَّهُ ٱلۡفِرَاقُ
اور اس (جان بلب) نے سمجھا کہ اب سب سے جدائی ہے
- 29وَٱلۡتَفَّتِ ٱلسَّاقُ بِٱلسَّاقِ
اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے
- 30إِلَىٰ رَبِّكَ يَوۡمَئِذٍ ٱلۡمَسَاقُ
اس دن تجھ کو اپنے پروردگار کی طرف چلنا ہے
- 31فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ
تو اس (ناعاقبت) اندیش نے نہ تو (کلام خدا) کی تصدیق کی نہ نماز پڑھی
- 32وَلَـٰكِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
بلکہ جھٹلایا اور منہ پھیر لیا
- 33ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰۤ أَهۡلِهِۦ يَتَمَطَّىٰۤ
پھر اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا چل دیا
- 34أَوۡلَىٰ لَكَ فَأَوۡلَىٰ
افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے
- 35ثُمَّ أَوۡلَىٰ لَكَ فَأَوۡلَىٰۤ
پھر افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے
- 36أَيَحۡسَبُ ٱلۡإِنسَـٰنُ أَن يُتۡرَكَ سُدًى
کیا انسان خیال کرتا ہے کہ یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا؟
- 37أَلَمۡ يَكُ نُطۡفَةࣰ مِّن مَّنِیࣲّ يُمۡنَىٰ
کیا وہ منی کا جو رحم میں ڈالی جاتی ہے ایک قطرہ نہ تھا؟
- 38ثُمَّ كَانَ عَلَقَةࣰ فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ
پھر لوتھڑا ہوا پھر (خدا نے) اس کو بنایا پھر (اس کے اعضا کو) درست کیا
- 39فَجَعَلَ مِنۡهُ ٱلزَّوۡجَيۡنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلۡأُنثَىٰۤ
پھر اس کی دو قسمیں بنائیں (ایک) مرد اور (ایک) عورت
- 40أَلَيۡسَ ذَ ٰلِكَ بِقَـٰدِرٍ عَلَىٰۤ أَن يُحۡـِۧیَ ٱلۡمَوۡتَىٰ
کیا اس خالق کو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو جلا اُٹھائے؟
قرآن ایپ میں پڑھیں اور سنیں
Muflihin Pro میں قرآن، تلاوتیں، اذکار، نماز کے اوقات اور قبلہ ایک ہی ایپ میں ہیں۔ Google Play پر مفت۔
Google Play سے حاصل کریںاکثر پوچھے جانے والے سوالات
سورۃ القیامۃ کی کتنی آیات ہیں؟
سورۃ القیامۃ کی 40 آیات ہیں۔
سورۃ القیامۃ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ القیامۃ مکی سورت ہے۔
سورۃ القیامۃ کون سے پارے میں ہے؟
سورۃ القیامۃ قرآنِ کریم کے پارہ 29 میں، مدینہ مصحف کے صفحہ 577 سے شروع ہوتی ہے۔